رسائی کے لنکس

انگریزی سیکھیئے: Tongue Twister


انگریزی سیکھیئے: Tongue Twister
انگریزی سیکھیئے: Tongue Twister

موضع رند جادہ سے بلال خان رند نے پوچھا ہے کہ Tongue Twister کیا ہوتا ہے۔


اس کا مطلب ہے الفاظ کا ایسا مجموعہ جسے ادا کرنا مشکل ہو یا اگر تیزی سے ادا کیا جائے تو الفاظ میں گڑبڑ ہو جائے۔ یہ دنیا کی کم و بیش تمام زبانوں میں پائے جاتے ہیں۔ اردو ہی کی مثالیں دیکھیں:

کچا پپیتا، پکا پپیتا
یا پھر
ایک تو اونچی اونٹ کی پیٹھ
اس پر اونچی اونٹ کی پونچھ

اسے اگر جلدی جلدی کہا جائے توبہت سے گڑبڑیں ظاہر ہوتی ہیں، مثلاً اونچی کے بجائے منہ سے اونٹی اور اونٹ کے بجائے اونچ نکل جاتا ہے۔

فارسی کی مثالیں دیکھیں:

شیخ سعدی سخت شخصی
زیری ریزی میز از زیر میز میزیزی

عربی میں:
خیط خطیر علٰی حیط خلیل

جاپانی میں:
آکا پاجاما کی پاجاما چا پاجاما
ناما مُوگی، ناما گومے ناما تاماگو

چینی میں :
چی پوُ تاؤ، بوُ توُ پوتاؤ پی، بوُ چی پوتاؤ داؤ تو پوتاؤ پی

ویسے تو انگریزی زبان میں بہت سے ٹنگ ٹوُئسٹرز ہیں، جیسے:

World Wide Web

ہی کو لیجیئے۔ ایک زمانہ تھا کہ اس کی ادائیگی مشکل تصور کی جاتی لیکن مشق سے کوئی بھی ٹنگ ٹوئسٹر آسان ہو جاتا ہے۔

اسی طرح اور چھوٹی مثالیں دیکھیں:

Unique New York
Stupid superstition!
Rubber baby buggy bumpers

پھر کچھ ایسے جملے ہیں جو زبان ہلائے بغیر ادا نہیں کیے جا سکتے، جیسے
I was born on a pirate ship

کچھ زیادہ معروف ٹنگ ٹوئسٹرز یہ ہیں:

She sells seashells on the seashore

How much pot, could a pot roast roast, if a pot roast could roast pot.

How much wood would a woodchuck chuck
If a woodchuck could chuck wood

Peter Piper picked a peck of pickled peppers.
A peck of pickled peppers Peter Piper picked.
If Peter Piper picked a peck of pickled peppers,
Where's the peck of pickled peppers Peter Piper picked

لیکن کہا جاتا ہے کہ مندرجہ ذیل انگریزی فقرہ تیزی سے ادا کرنا سب سے مشکل ہے:

"sixth sick sheik's sixth sheep's sick"

XS
SM
MD
LG