قلات میں تعمیراتی کمپنی کی سائٹ پر حملہ، مشینری کو آگ لگا دی
بلوچستان کے علاقے قلات میں تعمیراتی کمپنی پروگریسیو ٹیکنیکل ایسوسی ایشن (پی ٹی اے) کی سائٹ پر حملہ کیا گیا ہے۔ حملے کے دوران مسلح افراد نے وہاں موجود مشینری کو آگ لگا دی۔
وائس آف امریکہ کے نمائندے مرتضیٰ زہری کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے قلات اور منگچر میں دو سائٹس کو نشانہ بنایا۔ مسلح افراد کمپنی کے 10 افراد کو اپنے ساتھ بھی لے گئے۔
قلات میں لیویز حکام نے وائس آف امریکہ کو بتایا ہے کہ مسلح افراد نے دو مختلف واقعات میں کریشنگ پوائنٹ اور پی ٹی اے کے ٹاؤنز پر حملہ کیا۔ اس دوران انہوں نے بلڈوزر اور مشینری کو آگ لگادی۔
ان کے بقول مسلح افراد جن مزدوروں کو اپنے ساتھ لے کر گئے تھے انہیں بعد ازاں چھوڑ دیا گیا ہے۔
ایس سی او اجلاس: پاکستان کیا فائدے حاصل کر سکتا ہے؟
شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے سلسلے میں وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے مہمانوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا ہے۔
بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر سمیت رُکن ممالک کے وزرائے اعظم اور دیگر مندوبین بھی عشائیے میں شریک ہیں۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مندوبین کا استقبال کیا۔ بھارتی وزیرِ خارجہ نے بھی وزیرِ اعظم شہباز شریف کے ساتھ مصافحہ کیا اور کچھ دیر تک گفتگو بھی کرتے رہے۔
خیال رہے کہ نو برس بعد یہ کسی بھی بھارتی وزیرِ خارجہ کا پہلا دورۂ پاکستان ہے۔
'پاکستان خطے کا اہم ملک ہے اور ایس سی او کانفرنس اس کا ثبوت ہے'
بھارت کے وزیرِ خارجہ کی نو سال بعد پاکستان آمد