پاکستان ایس سی او کے رکن ممالک کے ساتھ کتنی تجارت کرتا ہے؟
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس آج سے اسلام آباد میں شروع ہوگا
پاکستان کی میزبانی میں شنگھائی تعاون تنظیم کا 23 واں سربراہی اجلاس منگل سے اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے۔
چین کے وزیراعظم لی چیانگ، بھارت کے وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر سمیت ایران کے اول نائب صدر، قازقستان، تاجکستان اور ازبکستان کے وزرائے اعظم کانفرنس میں شریک ہو رہے ہیں۔
ایس سی او اجلاس میں معیشت، تجارت، ماحولیات اور سماجی و ثقافتی روابط کے شعبوں میں جاری تعاون پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا اور تنظیم کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق ایس سی او اجلاس میں معاشی امور، تجارت اور کنیکٹیویٹی پر فوکس رہے گا۔