رسائی کے لنکس

چھپکلیوں کی عالمی نمائش


چھپکلیوں کی عالمی نمائش
چھپکلیوں کی عالمی نمائش

اور اب چلتے ہیں واشنگٹن میں جاری ایک اور دلچسپ اور اچھوتی نمائش میں جو ہے چھپکلیوں کے بارے میں۔ انسانی آبادیوں میں عام نظر آنے والے اس جانور کی تاریخ ڈینوسارز کے زمانے تک جاتی ہے۔ دنیا کے مختلف حصوں میں پائی جانے والی چھپکلیوں کے نہ صرف رنگ اور سائز مختلف ہوتے ہیں بلکہ ان میں کئی اور منفرد خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔اس بارے میں نیشنل جیو گرافک میوزیم میں جاری ایک نمائش آیئےدیکھتے ہیں۔

یہاں موجود چھپکلیاں بہت سے مختلف رنگوں اور شکلوں میں ہیں۔

کولن والکرواشنگٹن میں ہونے والی اس نمائش کے منتظم ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان میں کئی ایک تو بہت ڈروانی اور خوفناک شکل و شہبات کی ہیں۔اور دلچسپ بات یہ ہے کہ چھپکلیاں باتیں بھی کرتی ہیں اور انہیں غصہ بھی آتا ہے۔

اس نمائش میں 18 مختلف نسلوں کی 90 چھپکلیاں رکھی گئی ہیں۔

کولن والکر کا کہنا ہے کہ یہ دنیا کی سب سے بڑی چھپکلی بھی رکھی گئی ہے جو یورپ کے کیلوڈینین جزیرے میں پائی جاتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چھپکلیوں کی نسلیں بہت سی خصوصیات کی حامل ہوتی ہیں۔ جیسے کےکچھ مادہ چھپکلییاں خود سےحاملہ ہو جاتی ہیں۔ کولن والکر کا کہنا تھا کہ مادہ چھپکلی اپنے جیسی ایک اور چھپکلی کو جنم دے سکتی ہے۔

چھپکلیوں کی عمر کے بارے میں والکر نے بتایا کہ چند چھپکلیاں کئی دہائیوں تک زندہ رہتی ہیں۔ اور چھپکلیوں کے بارے میں ایک انوکھی بات یہ ہے کہ ان میں سے کچھ ایسے رنگوں کی ہوتی ہیں کہ انہیں پہچاننا اور ان کا کھوج لگانا مشکل ہوتا ہے۔ مثال کے طورپر مڈغاسکر میں پائی جانے والی ایک مخصوص چھپکلی ۔

چھپکلیاں اپنے ماحول کے مطابق رنگ اور ہیت رکھتی ہیں۔ دیواروں اور چھتوں پر چپکی رہتی ہیں۔ سائنسدان ان کے پنجوں پر بھی تحقیق کر رہے ہیں۔ چھپکلیوں کی نظر انسانوں کے مقابلے میں 300 گناہ زیادہ تیز ہوتی ہے۔

کولن والکر کا کہنا تھا کہ خاص طور پر رات کے وقت ان کی نظر بہت تیز کام کرتی ہے اور وہ تمام رینگنے والوں جانوروں کی نسبت اندھیرے میں زیادہ بہتر دیکھ سکتی ہیں۔

چھپکلیاں مچھروں اور کیڑوں مکوڑوں پر گزارہ کرتی ہیں۔

کچھ چھپکلیوں میں اونٹوں جیسی خصوصیات بھی پائی جاتی ہیں۔ مثلاً ایک ریگستانی چھپکلی کی دم بہت موٹی ہوتی ہے، جس میں وہ اپنی خوراک اور پانی ذخیرہ کر لیتی ہے اور ہفتوں کچھ کھائے پئے زندہ رہ سکتی ہے۔

سائنسدانوں کا خیال ہے کہ دنیا میں چھپکلیوں کی 1250 سے زیادہ نسلیں موجود ہیں۔ لیکن بہت سی نسلیں اپنی رہائش کی قدرتی جگہوں میں تبدیلی اور ان کے ختم ہونے کی وجہ سے دنیا سے غائب ہوتی جارہی ہیں۔

XS
SM
MD
LG