دنیا کے کئی ممالک نے ہفتوں سے جاری لاک ڈاؤن میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔ اٹلی سے نیوزی لینڈ تک متعدد ملکوں میں پیر کو لاک ڈاؤن میں نرمی کا پہلا دن تھا۔ تمام ممالک میں معاملات بحال ہوتے نظر آئے جب کہ ایک مرتبہ پھر بازاروں اور شاہراؤں پر چہل پہل نظر آنا شروع ہوئی۔
اٹلی سے نیوزی لینڈ تک لاک ڈاؤن میں نرمی
1
اٹلی میں کاروبار زندگی بحال ہونے لگا ہے اور اوپن ائیر فورڈ مارکیٹ دوبارہ کھل گئی ہے۔
2
اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں چھ ہفتوں کے طویل لاک ڈاؤن کے بعد بچوں کو بھی گھر سے باہر کھیلنے کی مشروط اجازت ملی ہے۔ انہیں گھر سے نکلنے سے قبل ماسک پہننے اور کھیل کے دوران بھی ماسک لگانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
3
یورپ کی کاریں بنانے والی سب سے بڑی کمپنی واکس ویگن نے جرمنی میں واقع اپنا پلانٹ دوبارہ کھول دیا ہے جہاں معمول کے مطابق کام جاری ہے۔
4
سوئٹزر لینڈ میں ڈنٹیسٹ کلینک بھی دوبارہ کھل گئے ہیں۔ جہاں ماہرین نے تمام احتیاطی تدابیر کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینا شروع کر دیے ہیں۔