رسائی کے لنکس

سونے کے ورق سے تیار کردہ دنیا کا مہنگا ترین برگر


برگر کی تیاری میں شامل اجزا کی فہرست میں نمک اور مایونیز کے علاوہ 14 انتہائی مہنگے اجزا شامل ہیں جن میں سے ہر ایک کی قیمت78.58 پونڈز بتائی گئی ہے۔

لندن کے پوش علاقے چیلسی میں واقع ایک ریسٹورنٹ نے دنیا کا مہنگا ترین برگر تیار کرنےکا دعوی کیا ہے۔

اس برگرکی تیاری میں انتہائی مہنگے اجزا کا استعمال کیا گیا ہے جبکہ برگر کو مزید خوشنما اور قیمتی بنانےکےلیے اسےسونے کے ورق میں لپیٹ کر فروخت کیا جائے گا۔

برطانوی اخبار 'گارڈین' کے مطابق ریکارڈ سیرا کی تصدیق کے بعد سونے کے ورق سے سجے اس برگر کو دنیا کا مہنگا ترین برگر قرار دے دیا گیا ہے جس کی قیمت 1,100 پونڈ مقرر کی گئی ہے۔ جبکہ سروس کے ساتھ اس برگر کی کل قیمت 1237.50 پونڈ وصول کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق 'ہونکی ٹونک ریسٹورنٹ' نے اس برگر کو تین ہفتوں کی لگاتار محنت کے بعد تیار کیا ہے۔ برگر کی تیاری میں شامل اجزا کی فہرست میں نمک اور مایونیز کے علاوہ 14 انتہائی مہنگے اجزا شامل ہیں جن میں سے ہر ایک کی قیمت78.58 پونڈز بتائی گئی ہے۔

برگر کی پیٹی 220گرام گائے کے چربی والے گوشت کے قیمے اورنیوزی لینڈ کے ہرن کے 60 گرام لذیذ گوشت سے تیار کی گئی ہے جبکہ برگر کو کباب کے علاوہ مزید بیکن کے ساتھ سجایا گیا ہے۔

ریسٹورنٹ کا کہنا ہے کہ برگر کےلیے ہمالیہ کا خاص نمک استعمال کیا گیا ہے جبکہ اس کی تیاری میں کینڈہین لوبسٹر، کیویار بھہ شامل ہے۔ اس کے علاوہ ایران کا قیمتی زعفران بھی برگر کی تیاری میں استعمال کیا گیا ہے۔

برگرپر ایک خاص قسم کا جاپانی گرین ٹی کا پاوڈر چھڑکا گیا ہے جب کہ اس کی ٹوپنگ سونے کے ورق میں لپٹے ہوئے بطخ کا انڈے سے کی گئی ہے ۔

ایک اندازے کے مطابق برگر مجموعی طور پر 2,618 کیلوریز پر مشتمل ہے جو کہ ایک عام شخص کی کیلوریز استعمال کرنے کی روزمرہ سفارش سے کہیں زیادہ ہے۔

XS
SM
MD
LG