رسائی کے لنکس

نوٹراڈام کی بحالی میں طویل عرصہ لگ سکتا ہے، ماہرین


آتش زدگی سے نوٹرڈیم کو بڑے پیمانے پر پہنچنے والے نقصان کا فضائی جائزہ۔ 17 اپریل 2019
آتش زدگی سے نوٹرڈیم کو بڑے پیمانے پر پہنچنے والے نقصان کا فضائی جائزہ۔ 17 اپریل 2019

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اقوام متحدہ کے ثقافتی ادارے یونیسکو کے کے وفد کے ساتھ پیرس کے قدیم چرچ نوٹر ڈیم میں آتش زدگی کے سلسلے میں ملاقات کر رہے ہیں۔

1991 میں یونیسکو نے نوٹر ڈیم کو عالمی ورثہ قرار دیا تھا۔

عالمی ورثے کے ڈائریکٹر میکیلڈ روسلر نے نوٹر ڈیم کا دورہ کرنے کے بعد کہا ہے کہ اس قدیم ورثے میں آتش زدگی کی وجہ سے اس کا دو تہائی حصہ، اس کی قدیم چھت سمیت تباہ ہو گیا ہے۔

یونیسکو کا کہنا ہے کہ وہ نوٹرڈیم کی بحالی کی کوششوں میں فرانس کے ساتھ کھڑا ہے۔

میکرون کا کہنا ہے کہ وہ فرانس میں منعقد ہونے والے 2024 کے موسم گرما کے اولمپکس سے پہلے تاریخی نوٹر ڈیم کی نو تعمیر کا کام مکمل کرنا چاہتے ہیں۔

کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ اتنے وقت میں اس کی تکمیل ناممکن ہے۔

ورلڈ نیوز ویب سائٹ کے مطابق نوٹرڈیم کی بحالی اور مرمت و تزئین و آرائش کے لیے 850 یورو کے عطیات پہلے ہی اکھٹے ہو چکے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کی تعمیرنو کے لیے اس تاریخی کلیسا کے آرٹ اور مذہبی ورثے کا خیال رکھنا پڑے گا۔

کیتھولک یونی ورسٹی کی ایسوسی ایٹ پروفیسر اور آرٹ ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ نورا ہیمن کا کہنا ہے کہ نوٹر ڈیم نہ صرف امید کی ایک علامت ہے بلکہ یہ فرانس اور کیتھولک مذہب کا بھی نشان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‘‘ہم اسے ہمت، انسانی بہادری، ہنرمندی اور اختراع کی ایک علامت کے طور پر بھی دیکھتے ہیں۔’’

XS
SM
MD
LG