افغانستاان کے صوبے ہرات میں اتوار کو ایک بار پھر 6.5 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 35 زخمی ہوئے ہیں۔ ہرات میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران متعدد زلزلے آئے ہیں جس کے سبب کئی گاؤں تباہ ہو گئے ہیں۔ حکام کے متعلق حالیہ زلزلوں کے دوران مجموعی طور پر ایک ہزار افراد ہلاک جب کہ 2000 زخمی ہوئے ہیں۔