پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب اب بھی پرانے روایتی طریقے سے گڑ تیار کیا جاتا ہے۔ گنے کے رس کو میٹھے خوشبودار گڑ میں ڈھلنے کے لیے کئی مراحل سے گزرنا ہوتا ہے۔ جیسے ہی کماد کی فصل تیار ہوتی ہے، گنے سے گڑ بنانے کا عمل جو بن پر آ جاتا ہے اور مختلف علاقوں میں رہنے والوں کا روز گار اب بھی اس سے جڑا ہوا ہے۔ (تحریر و تصاویر واجد حسین شاہ)
روایتی طریقے سے گڑ بنانے کا عمل
9
خوشبو، مٹھاس اور لذیز اسپیشل گڑ کا کسان خود ہی لطف نہیں اٹھاتے بلکہ رشتہ داروں اور دوست احباب کو بھی تحفے کے طور پر بھجواتے ہیں۔
10
گنے کی بھرپور فصل کی کٹائی کسانوں کے لیے کسی جشن سے کم نہیں ہوتی۔
11
کاریگروں کے مطابق گڑ کی فروخت سے ان کی گُزر بسر اچھی ہو جاتی ہے۔
12
زراعت کے لحاظ سے پنجاب میں گنے کی کاشت میں ہر گزرتے سال کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔