پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب اب بھی پرانے روایتی طریقے سے گڑ تیار کیا جاتا ہے۔ گنے کے رس کو میٹھے خوشبودار گڑ میں ڈھلنے کے لیے کئی مراحل سے گزرنا ہوتا ہے۔ جیسے ہی کماد کی فصل تیار ہوتی ہے، گنے سے گڑ بنانے کا عمل جو بن پر آ جاتا ہے اور مختلف علاقوں میں رہنے والوں کا روز گار اب بھی اس سے جڑا ہوا ہے۔ (تحریر و تصاویر واجد حسین شاہ)
روایتی طریقے سے گڑ بنانے کا عمل

1
پاکستان کے صوبہٴ پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے قریب گڑ بنانے کے لیے آج کے جدید دور میں بھی پرانے روایتی طریقے استعمال کیے جاتے ہیں۔

2
کماد کی فصل پکنے کے ساتھ ہی گنے سے گڑ بنانے کا عمل جوبن پر آ جاتا ہے۔

3
گڑ میں روایتی رنگت لانے کے لیے اور اسے لذیذ و خوشبودار بنانے کے لیے اس میں ناریل، بادام، مونگ پھلی سمیت مختلف میواجات بھی ڈالے جاتے ہیں۔

4
گنے کا رس نکال کر اسے بیلنے میں ڈال دیا جاتا ہے اور پھر تپتی بھٹی میں پکایا جاتا ہے۔