رسائی کے لنکس

بھارت میں ’غیرت‘ کے نام پر شوہر قتل بیوی شدید زخمی


پولیس نے پیر کو کہا کہ تین افراد نے دلت ذات سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ نوجوان پر درانتیوں اور تیز دھار آلات سے حملہ کیا۔

جنوبی بھارت میں اتوار کو دو مختلف ذاتوں سے تعلق رکھنے والے ایک جوڑے پر کھل عام حملہ کیا گیا جس میں نچلی ذات سے تعلق رکھنے والا شوہر ہلاک ہو گیا جبکہ اونچی ذات سے تعلق رکھنے والی بیوی شدید زخمی ہو گئی اور اسپتال میں زیر علاج ہے۔

پولیس نے پیر کو کہا کہ تین افراد نے دلت ذات سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ نوجوان پر درانتیوں اور تیز دھار آلات سے حملہ کر دیا۔

ایک مقامی پولیس کمشنر نے کہا کہ تھیوَر ہندو ذات سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ خاتون کا خاندان شادی سے ناخوش تھا۔

بھارتی روزنامے ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق اس جوڑے کو خاتون کے خاندان سے اس دن سے دھمکیاں ملنا شروع ہو گئیں جس دن انہوں نے شادی کی تھی۔

ریاست تامل ناڈو میں تھیوَر غالب ذات ہے جبکہ دلت جنہیں پہلے اچھوت کہا جاتا تھا تاریخی طور پر پسماندہ ذات ہے۔

غیرت کے نام پر قتل کی رسم کئی ممالک میں رائج ہے جہاں اپنے ہی خاندان کے افراد، خصوصاً عورتوں کو اس لیے قتل کر دیا جاتا ہے کیونکہ وہ خاندان والوں کی مرضی کے خلاف شادی کر کے یا کسی سے تعلق رکھ کے خاندان کی بدنامی کا باعث بنے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق جب ایک بس سٹاپ پر اس جوڑے پر حملہ کیا گیا تو کوئی بھی ان کی مدد کے لیے نہیں آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان دونوں کی ملاقات ایک انجنیئرنگ کالج میں ہوئی تھی۔

XS
SM
MD
LG