ارجنٹینا کے معروف سابق فٹ بالر ڈیایگو میرا ڈونا اب ہم میں نہیں رہے لیکن وہ اپنے انگنت مداحوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ میرا ڈونا نے فٹ بال میں اپنے سفر کا آغاز 70 کی دہائی میں ارجنٹائن جونیئرز سے کیا۔ وہ کھیل میں مہارت کے باعث 1981 میں ارجنٹائن کے بڑے کلب بوکا جونیئرز کا حصہ بنے جہاں اُنہیں پروفیشنل کھلاڑی کا ٹائٹل ملا جس کے بعد میرا ڈونا سے دی میرا ڈونا کا سفر شروع ہوا اور پھر دنیائے فٹ بال نے ایک لیجنڈ کو اُبھرتے دیکھا۔
میراڈونا مداحوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے
9
میرا ڈونا کا کریئر کئی اہم کامیابیوں سے ہمکنار ہوا۔ انہوں نے 91 بین الاقوامی میچز میں ارجنٹائن کی طرف سے 34 گول اسکور کیے۔ مجموعی طور پر مختلف کلبز کی جانب سے کھیلتے ہوئے اُنہوں نے 491 میچز میں 259 گول اسکور کیے۔
10
میرا ڈونا 1997 میں ریٹائر ہوئے لیکن فٹ بال سے ان کا رشتہ برقرار رہا۔ انہوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد ارجنٹینا فٹ بال ٹیم کی کوچنگ کے فرائض انجام دیے۔