پاکستان میں لکڑی کے تنکے نما ٹکڑوں سے چٹائیاں بنانے کا فن آج بھی خاص و عام میں مقبول ہے۔کراچی شہر میں ایسی بیشتر دکانیں ہیں جہاں چٹائی سے بنی چکیں، اور سجاوٹ کی اشیا بنائی اور فروخت کی جاتی ہیں۔ آجکل چٹائیوں کو فرش پر بچھانے سمیت خوبصورت سجاوٹ کی اشیا بھی بنائی جارہی ہیں جس پر شیشوں اور مختلف رنگوں سے نقش و نگار بھی بنائے جاتے ہیں۔
چٹائی ورک آج بھی مقبول

1
مختلف رنگوں کے چھوٹے بڑے سائز کی چٹائیوں کو پردوں کی جگہ بھی کھڑکیوں اور دروازوں پر استعمال کیا جاتا ہے

2
نت نئی گھریلو سجاوٹ کی اشیا مارکیٹ میں ہونے کے باوجود لوگ چٹائی کے فن کو سراہتے ہیں اور ان اشیا کی خریداری کرتے ہیں

3
دکانداروں کا کہنا ہے کہ لکڑی کی قیمت میں اضافے سے ان کے کام پر بھی واضح فرق پڑا ہے

4
لوگ آج بھی چٹائی کی مختلف اشیا کو گھریلوں سجاوٹ کیلئے استعمال کرتے ہیں