رسائی کے لنکس

موریطانیہ میں القاعدہ کے تین ارکان کو سزائے موت


موریطانیہ میں القاعدہ کے تین ارکان کو سزائے موت
موریطانیہ میں القاعدہ کے تین ارکان کو سزائے موت

موریطانیہ میں ایک عدالت نے 2007 میں چار فرانسیسی سیاحوں کو ہلاک کرنے کے جرم میں القاعدہ سے منسلک تین افراد کو سزا سنائی ہے۔

منگل کے روز ایک جج نے دارالحکومت کی ایک فوجداری عدالت میں یہ سزا پڑھ کر سنائی۔ محمد عولد شبارنو، معروف عولد حبیبہ اور سیدی عولد سدنا پر چار فرانسیسی سیاحوں کو گولیاں مار کر ہلاک کر دینے کا الزام ہے۔ اسی حملے میں ایک اور سیاح شدید زخمی ہوا تھا۔

موریطانیہ نے 1980 سے کسی کو سزائے موت نہیں دی جس سے اس بات کا امکان بڑھ جاتا ہے کہ ان کی سزا کم ہو جائے گی۔

ایک گروپ نے، جس کا نام اسلامی مراکش میں القاعدہ ہے، پچھلے چار سال میں متعدد صحرائی ممالک سے اغوا اور قتل کی ذمہ داری کا دعوٰی کیا ہے۔

موریطانیہ، نائیجر اور دوسرے کئی ممالک نے حال ہی میں اس گروپ کی دہشت گردانہ سرگرمیوں اور منشیات کے کاروبار کی روک تھام کے لیے ایک دوسے سے تعاون کرنا شروع کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG