رسائی کے لنکس

میگا ونڈ پاور ٹربائن 100 منزلہ عمارت جتنی بلند


ڈنمارک کے مغربی ساحل کے قریب نصب ونڈ پاور ٹربائن۔ فائل فوٹو

میگا ٹربائن بنانے والی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ بڑی ٹربائن سے بجلی کی فی میگا واٹ پیداواری اخراجات میں بچت ہوگی۔ کیونکہ بڑی ٹربائن 10 سے 15 میگا واٹ بجلی پیدا کرے گی۔

ہوا سے بجلی پیدا کرنے والی جدید ٹربائن کا سائز اور بلندی ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہوگی۔ ان میں سے کئی ایک ٹربائیز کی بلندی یورپ کی اونچی عمارتوں کے لگ اور ان کے پروں کی چوڑائی فٹ بال کے دو میدانوں کے مساوی ہوگی

تین بڑی کمپنیاں سمندر کے ساتھ لگائی جانے والے ٹربائنیں لگانے میں شہرت رکھتی ہیں جن کے نام ڈونگ انرجی۔ این بی ڈبلیو اور ویٹن فال ہیں۔

ان کمپنیوں کے نمائندوں نے خبررساں ادارے روئیٹرز کو بتایا کہ وہ مستقبل کے حالات اور ضرورت کے پیش نظر میگا ٹربائنز بنا رہے ہیں۔

سائمنز سگما کے لیے ٹربائن بنانے والے انجنیئروں نے بتایا کہ میگا سائز کے ٹربائن کا پہلا ماڈل اگلے سال تیار ہو جائے گا اور آنے والے عشرے میں بجلی کی پیداوار شروع کردے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر ٹربائن کی بلندی 300 میٹر ہوگی جو 950 فٹ کے لگ بھک ہے اور اس کے پروں کی چوڑائی 200 میٹر تک ہوگی جو فٹ بال کے دو میدانوں کے برابر ہے۔

میگا ٹربائن بنانے والی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ بڑی ٹربائن سے بجلی کی فی میگا واٹ پیداواری اخراجات میں بچت ہوگی۔ کیونکہ بڑی ٹربائن 10 سے 15 میگا واٹ بجلی پیدا کرے گی۔

دنیا کے مختلف علاقوں میں اس وقت جو ٹربائنز کام کر رہی ہیں ان سے فی ٹربائن ایک سے 8 میگا واٹ تک بجلی حاصل ہوتی ہے۔ اور ان کی زیادہ سے زیادہ بلندی تقریباً 195 میٹر تک ہے۔

فیس بک فورم

XS
SM
MD
LG