امریکہ میں ہر سال مئی کے آخری پیر کو ان فوجیوں کی یاد میں دن منایا جاتا ہے جنہوں نے اپنے وطن کے دفاع اور آزادی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ بیشتر امریکی اِس دِن کو موسمِ گرما کا باضابطہ آغاز بھی سمجھتے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق امریکہ کی آزادی سے اب تک مختلف جنگوں میں 11 لاکھ امریکی فوجی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے پانچ لاکھ کے لگ بھگ فوجی 19 ویں صدی کی خانہ جنگی کے دوران ہلاک ہوئے تھے۔
تصاویر: امریکہ میں 'میموریل ڈے' کی تقریبات

1
میموریل ڈے کا آغاز 1865ء میں خانہ جنگی کے خاتمے پر ہوا تھا جب سابقہ غلاموں کے ایک گروپ نے جنگ میں ہلاک ہونے والوں کی پہلی بار یاد منائی تھی۔

2
کانگریس نے 1971ء میں میموریل ڈے کو ایک وفاقی یومِ تعطیل قرار دیا تھا۔

3
اب یہ تہوار ہر سال مئی کے آخری پیر کو منایا جاتا ہے۔

4
اس روز جنگوں میں مارے جانے والے فوجیوں کے اہلِ خانہ اور امریکی حکام فوجیوں کی قبروں پر حاضری دیتے ہیں اور ملک بھر میں تقریبات منعقد کی جاتی ہیں۔