امریکی ریاست منی سوٹا کے شہر منیاپولس میں 25 مئی کو پولیس حراست میں ہلاک ہونے والے جارج فلائیڈ کی یاد میں جمعرات کی شب دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں فلمی ستاروں اور سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی۔
جارج فلائیڈ کی یاد میں تقریب، اہم شخصیات کی شرکت

1
دعائیہ تقریب میں جارج فلائیڈ کی چھ سالہ بیٹی بھی اپنی والدہ کے ہمراہ شریک ہوئیں۔

2
دعائیہ سروس نارتھ سینٹر یونیورسٹی میں واقع چرچ میں منعقد ہوئی جس میں درجنوں افراد نے شرکت کی۔

3
چرچ کے باہر جمع ہو جانے والے افراد نے دعائیہ تقریب کے بعد جارج فلائیڈ کے لیے انصاف کا عزم اور خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

4
اس موقع پر مقررین نے جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد امریکی عوام کے ردعمل پر اظہار تشکر بھی کیا۔