نو جولائی 2016ء کو ٹیکساس میں ڈیلاس محکمہ پولیس کے دفتر کے سامنے ایک عارضی یادگار کی سی کیفیت دیکھنے میں آئی جب ہلاک ہونے والے اہل کار دستے کی کار کو نوٹوں، پھولوں اور دیگر چیزوں سے سجایا گیا۔ جمعرات کی رات جب ایک پُرامن احتجاجی مظاہرے کے دوران، جو اس سے قبل ہفتے کی پولیس شوٹنگ کے خلاف جاری تھا، فائرنگ کا واقعہ ہوا، اس میں پانچ پولیس اہل کار ہلاک جب کہ دیگر سات اہل کار اور دو شہری زخمی ہوئے۔
ڈیلاس پولیس اہل کاروں کی عارضی یادگار: تصاویر کے آئینے میں
5
និស្សិតចួលរួមក្នុងការតាំងពិព័រណ៍សៀវភៅកម្ពុជាលើកទី០៧ នៅបណ្ណាល័យជាតិ ក្រុងភ្នំពេញ កាលពីថ្ងៃទី០៧ ខែធ្នូ ឆ្នាំ២០១៨។ (ណឹម សុភ័ក្រ្តបញ្ញា/VOA)
6
یہ کم سن بچی ڈیلاس پولیس ہیڈکوارٹرز کے سامنے عارضی یادگار دیکھنے آئی ہے۔ اس سے دو روز قبل پولیس کے ہاتھوں سیاہ فام افراد کی ہلاکت پر احتجاج کرتے ہوئے ایک پُرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس دوران ایک مسلح شخص نے پانچ پولیس اہل کاروں کو گولی مار کر ہلاک کیا۔ 9 جولائی، 2016
7
جازمن روئس 9 جولائی 2016ء کو ڈیلاس میں محکمہٴ پولیس کے دفتر کے سامنے عارضی یادگار پر اپنے کلمات تحریر کرتے ہوئے۔ جمعرات کو ڈیلاس کے اندرونِ شہر شوٹنگ کے واقعے میں پانچ پولیس اہل کار ہلاک ہوئے
8
ڈیلاس میں 9 جولائی 2016ء کو محکمہ پولیس کے دفتر کے سامنے عارضی یادگار پر ہلاک ہونے والے اسکواڈ کے کاروں پر درج کردہ تحریریں۔ جمعرات کو ڈیلاس کے اندرون شہر شوٹنگ کے ایک واقعے میں پانچ پولیس اہل کار ہلاک ہوئے تھے