رسائی کے لنکس

کراچی میں ایک مرتبہ پھر شدید گرمی کی پیشگوئی


رواں سال جون میں بھی کراچی میں غیر معمولی گرمی پڑی تھی جس سے 43 برس کا ریکارڈ تو ٹوٹا ہی تھا، اُس سے 1000 سے زیادہ لوگ ہلاک ہوگئے تھے

کراچی کے شہریوں کو محکمہٴموسمیات کی اس پیش گوئی نے خوف زدہ سا کر دیا ہے جس میں کہا جارہا ہے کہ شہر میں جمعہ سے اتوار تک سورج کا مزاج انتہائی گرم رہے گا، جس سے درجہ حرارت 43ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ جائے گا۔

تین مہینے پہلے بھی شہر میں پڑنے والی شدید گرمی سے 1000 سے زائد لوگ لقمہٴاجل بن گئے تھے۔


محکمہٴموسمیات کی پیش گوئی کے مطابق، کراچی اور اس کے گرد و نواح میں گزشتہ کئی دنوں سے درجہٴحرارت میں غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے۔


جمعرات کو درجہٴحرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ اگلے تین دنوں میں اس میں 43 ڈگری تک اضافے کا امکان ہے۔ گرمی کی شدت میں اضافے کی سمندری ہوا کے رخ میں تبدیلی کو قرار دیا جا رہا ہے۔


محکمہٴموسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال میں ہوا کے دباؤ کے باعث جنوبی مغربی بھارت کا رخ کر رہی ہے، سمت کی اس تبدیلی کی وجہ سے کراچی اور سندھ کے دیگر ساحلی علاقوں میں شدید گرمی پڑ رہی ہے۔


رواں سال جون میں بھی کراچی میں غیر معمولی گرمی پڑی تھی جس سے 43 برس کا ریکارڈ تو ٹوٹا ہی تھا، اُس سے 1000 سے زیادہ لوگ ہلاک ہوگئے تھے۔


دوسری جانب، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اٹھارٹی نے ملک کے بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارش اور پنجاب کے دریاوٴں ستلج، راوی، چناب اور جہلم میں 20 ستمبر سے 24ستمبر کے دوران اونچے درجے کے سیلاب کی پیش گوئی کی ہے۔


اتھارٹی کے چیئرمین، لیفٹیننٹ کرنل رضا اقبال کی جانب سے متعلقہ اداروں کو تنبیہ کے ساتھ ساتھ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG