طاقتور ترین سمندری طوفان 'پیٹریشیا' میکسیکو سے ہفتہ کو ٹکرایا تھا اور امریکی ہوریکین سنٹر نے بتایا کہ پیٹریشیا شدید ترین درجہ پانچ سے کم ہو کر درجہ چار میں داخل ہو گیا تھا۔ یہ پہلے 215 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہواؤں کا باعث بنا رہا لیکن اب کی شدت میں بتدریج کمی واقع ہو رہی ہے۔
طاقتور ترین طوفان 'پیٹریشیا' کی شدت میں کمی

1
میکسیکو کی موسمیاتی سروس کے مطابق سمندری طوفان جالیسکو ریاست سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ ٹکرایا۔

2
پیٹریشیا شدید ترین درجہ پانچ سے کم ہو کر درجہ چار میں داخل ہو گیا تھا۔

3
میکسیکو میں حکام نے مختلف علاقوں میں ہنگامی حالت نافذ کر دی ہے۔

4
محکمہ موسمیات کے ماہرین نے پیش گوئی کی تھی کہ ہفتہ کو طوفان کی شدت میں تیزی سے کمی آئے گی۔