رسائی کے لنکس

میکسیکو: مٹی کا تودا گرنے سے سات ہلاک، ایک سو لاپتہ


میکسیکو: مٹی کا تودا گرنے سے سات ہلاک، ایک سو لاپتہ
میکسیکو: مٹی کا تودا گرنے سے سات ہلاک، ایک سو لاپتہ

مشرقی میکسیکو میں سینکڑوں مکانات مٹی کے تودے کی زد میں آ گئے ہیں جس سے درجنوں افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔

حکام نے Santa Maria Tlahuitoltepec نامی دوردراز پہاڑی قصبے میں منگل کو پیش آنے والے اس واقعے میں سات افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی ہے تاہم ایک سو سے زائد افراد تا حال لاپتہ ہیں اور ہلاکتوں میں خاصی حد تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

میکسیکو کے صدر فیلپ کالڈرن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ وفاقی اور مقامی حکام امدادی کارروائیوں کے آغاز کے لیے روانہ ہو چکے ہیں لیکن ان کو حادثے کے مقام تک پہنچے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

خراب موسم بھی امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈال رہا ہے ، جب کہ بارش کے باعث کچے راستے متاثر ہونے سے یہاں بھاری مشینری کے استعمال میں بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

حکام کے مطابق مٹی کا تودا گرنے کی وجہ علاقے میں گذشتہ چند ہفتوں کے دوران آنے والے طوفان ہیں۔ وسطی امریکہ میں حالیہ بارشوں کے باعث مٹی کے تودے گرنے کے متعدد واقعات پیش آ چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG