لندن اور نیویارک فیشن ویک کے بعد بدھ کو میلان فیشن ویک 2023 کا رنگا رنگ آغاز ہوگیا ہے۔ فیشن ویک میں دنیا بھر سے مشہور برانڈز موسمِ سرما اور خزاں کے دیدہ زیب ملبوسات پیش کر رہے ہیں۔ 27 فروری تک جاری رہنے والے فیشن ویک میں پراڈا، گوچی، ڈولچے اینڈ گبانا اور جورجیو ارمانی سمیت متعدد برانڈز خواتین اور مردوں کے لیے کلیکشن پیش کر رہے ہیں۔