اٹلی کے میلان فیشن ویک میں اس بار نسل پرستی کے خلاف جاری عالمی مہم 'بلیک لائیوز میٹر' میں شامل پانچ سیاہ فام فیشن ڈیزائنرز نے اپنی تخلیقات پیش کی ہیں۔ ایونٹ میں فیبیولا مانیرا کیزا، موکودوفال، کلاڈیا جیسیلی نساما، کریم داؤدی اور جوائے میریبی نے موسم گرما اور بہار 2021 کے لیے اپنی اپنی کلیکشنز پیش کیں۔
میلان فیشن ویک میں سیاہ فام ڈیزائنرز کی کلیکشن پیش
9
اٹلی کا میلان فیشن ویک وہ میلہ ہے جس کا فیشن اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے وابستہ شخصیات پورے سال انتظار کرتی ہیں۔
10
ورچوئل فیشن ویک کے دوران سیاہ فام ماڈلز نے ڈیزائنرز کے ملبوسات کی نمائش کی۔