رسائی کے لنکس

افغانستان: جنگجوؤں سے جھڑپ میں چھ پولیس اہلکار ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ننگرہار کے گورنر کے ترجمان نے کہا کہ جھڑپ میں داعش کے 15 جنگجو ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔

افغان عہدیداروں کا کہنا ہے کہ داعش کے جنگجوؤں سے جھڑپ میں ایک ضلعی پولیس سربراہ سمیت چھ افسران ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق یہ جھڑپ پاکستان کی سرحد کے قریب واقع افغان صوبے ننگرہار میں ہوئی۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹیڈ پریس ’اے پی‘ کے مطابق صوبہ ننگرہار کے گورنر کے ترجمان عطااللہ خوگیانی نے کہا کہ داعش کے جنگجوؤں نے حسکہ مینا ضلع میں ہفتے کو علی الاصبح علاقے کی انتظامیہ کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا۔

اُنھوں نے کہا کہ جھڑپ میں داعش کے 15 جنگجو ہلاک اور سات زخمی ہو گئے۔

ننگرہار پولیس کے سربراہ حسین مشرقیوال نے کہا کہ جھڑپ میں چھ پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

دریں اثناء ضلع رودات میں جمعہ کو ایک مسجد میں ہونے والے بم دھماکے سے کم ازکم چار افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے۔

یہ واقعہ نماز جمعہ کے وقت پیش آیا اور مرنے والوں میں مسجد کا پیش امام بھی شامل ہے۔

طالبان نے مسجد میں ہونے والے بم دھماکے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

ننگرہار میں داعش کے جنگو سرگرم ہیں جن کے خلاف افغان فوج نے ملک میں تعینات بین الاقوامی افواج کے مدد سے کئی کارروائیاں بھی ہیں۔

XS
SM
MD
LG