رسائی کے لنکس

افغانستان: داعش نے 30 یرغمالیوں کو قتل کر دیا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

غور پولیس نے گزشتہ روز ایک آپریشن کے دوارن داعش کے ایک کمانڈر کو ہلاک کر دیا تھا جس کا بدلہ لینے کے لیے عسکریت پسندوں نے شہریوں کو اغوا کر لیا تھا

افغانستان کے وسطیٰ صوبے غور کےحکام نے کہا ہے کہ شدت پسند گروپ داعش کے مشتبہ عسکریت پسندوں نے کم ازکم ان 30 عام افغان شہریوں کو ہلاک کر دیا ہے جنہیں صوبے کے ایک دور افتادہ علاقے سے گزشتہ روز اغوا کیا گیا تھا۔

غور کی صوبائی حکومت کے ترجمان عبدل حئی خطیبی نے کہا کہ "غور پولیس نے گزشتہ روز ایک آپریشن کے دوارن داعش کے ایک کمانڈر کو ہلاک کر دیا تھا اور اس کی ہلاکت کے بدلے میں داعش کے عسکریت پسندوں نے صوبائی دارالحکومت کے قریب سے عام شہریوں کو اغو کر نے کے بعد انہیں قتل کر دیا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ اغوا کا یہ واقعہ منگل کی رات دیر گئے صوبائی دارالحکومت فیروز کوہ کے قریب پیش آیا۔ اس علاقے کے قریب ہی افغان سکیورٹی فورسز طالبان عسکریت پسندوں کے خلاف برسر پیکار تھیں۔

حالیہ مہینوں میں افغانستان میں طالبان عسکریت پسندوں کی کارروائیوں میں بھی اضافہ ہوا ہے جس میں نہ صرف سکیورٹی فورسز بلکہ عام شہریوں کو بھی نشانہ بنایا جارہا ہے۔

XS
SM
MD
LG