بھارت کے وزیرِاعظم نریندر مودی نے اتوار کی شب اپنے پاکستانی ہم منصب نواز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے لاہور میں بم دھماکے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری ایک مختصر بیان کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ "بزدل دہشت گردوں نے عورتوں اور بچوں کو نشانہ بنایا" جو قابل مذمت اور افسوس ناک ہے۔
بیان کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ "ہم دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم کے ساتھ ہیں۔"
لاہور میں اتوار کو گلشنِ اقبال پارک میں ہونے والے مبینہ خود کش حملے میں کم از کم 60 افراد ہلاک اور لگ بھگ 200 زخمی ہوئے ہیں۔
دھماکے کے بعد لاہور کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جب کہ صوبائی حکومت نے لاہور میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔
بیان کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ "ہم دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم کے ساتھ ہیں۔"
واشنگٹن —