رسائی کے لنکس

بیکٹیریا سے آلودہ آئی ڈراپس کے استعمال سے امریکہ میں تین افراد ہلاک، آٹھ بینائی سے محروم ہو گئے


EzriCare نامی آئی ڈراپس کا اسکرین شاٹ۔ فائل فوٹو
EzriCare نامی آئی ڈراپس کا اسکرین شاٹ۔ فائل فوٹو

بھارت میں تیار کی جانے والی آنکھوں کی ایک دوا کے استعمال سے امریکہ میں تین اموات ہو چکی ہیں جب کہ متعدد افراد انفکشن میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ امریکہ میں بیماریوں کے کنٹرول اور روک تھام کے مرکز کے منگل کو بتایا کہ EzriCare نامی آئی ڈراپس استعمال کرنے والوں میں انفکشن کا آغاز گزشتہ مہینے ہوا تھا۔

بیماریوں سے متعلق امریکی مرکز کا کہنا ہے کہ اب تک 68 افراد میں بیکٹیریا سے پیدا ہونے والے انفکشن کی تشخیص ہو چکی ہیں۔ تین ہلاکتیں ریکارڈ پر آئی ہیں جب کہ آٹھ افراد بینائی سے محروم ہو گئے ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ انفکشن کے اثرات مریضوں کے خون، پیشاب اور پھیپھڑوں میں پائے گئے جن کا تعلق مصنوعی آنسو لانے والے آئی ڈراپس EzriCare سے تھا۔ متاثرہ افراد نے بتایا کہ انہوں نے ان ڈراپس کا استعمال کیا تھا۔

الیکٹران مائیکروسکوپ کے ذریعے حاصل ہونے والی اس تصویر میں بیکٹریا کو دیکھا جا سکتا ہے۔ یکم فروری 2023
الیکٹران مائیکروسکوپ کے ذریعے حاصل ہونے والی اس تصویر میں بیکٹریا کو دیکھا جا سکتا ہے۔ یکم فروری 2023

EzriCare کے نام سے فروخت ہونے یہ آئی ڈراپس گلوبل فارما ہیلتھ کیئر نامی کمپنی انہیں بھارت میں تیار کرتی ہے۔فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ایف ڈی اے نے بتایا ہے کہ کمپنی نے EzriCare اورمصنوعی آنسوؤں کی اور ایک اور پروڈکٹ،’ ڈیلسم فارما‘ کو اسٹوروں سے واپس منگوا لیا ہے۔

ایف ڈٰی اے نے مینوفیکچرنگ مسائل کی بنیاد پر انہیں واپس بلانے کی سفارش کی تھی جن میں ٹیسٹنگ کی کمی اور پیکنگ پر مناسب کنٹرول شامل ہیں۔ ایجنسی نے امریکہ میں ان کی درآمد کو بھی روک دیا ہے۔

پچھلے مہینےاس انفیکشن سے ایک ہلاکت ہوئی تھی اور پانچ افراد کی بینائی مستقل طور پرچلی گئی تھی۔

سی ڈی سی نے کہا کہ انفیکشن کی وجہ سے چار لوگوں کی آنکھ کی پتلی نکالنےکے لیے سرجری کی گئی۔ اس وبا کو خاص طور پر تشویشناک سمجھا جاتا ہے کیونکہ اس کی وجہ بننے والا بیکٹیریا پر عام اینٹی بائیوٹکس کے خلاف مزاحمت رکھتا ہے۔

سی ڈی سی نے اب کیلی فورنیا، نیویارک، الی نوائے، ٹیکساس اور پنسلوانیا سمیت 16 ریاستوں میں کیسز کی نشاندہی کی ہے۔ زیادہ تر کیسز کا تعلق چار علاقوں سے ہے اور ان میں مشترک چیز یہ ہے کہ ان سب نے Ezricare کے قطرے استعمال کیے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں سیوڈموناس ایروگینوسا نامی بیکٹیریا عام طور پر اسپتالوں میں پھیلتا ہے۔ یہ بیکٹیریا آلودہ ہاتھوں یا ناصاف طبی آلات کی وجہ سے بھی پھیل سکتا ہے۔

(یہ رپورٹ ایسو سی ایٹڈ پریس کی فراہم کردہ معلومات پر مبنی ہے۔)

XS
SM
MD
LG