چین سے دنیا کے مختلف ممالک میں پھیلنے والے کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 81 ہو گئی ہے۔ وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے چین میں نئے قمری سال کی تعطیلات میں بھی توسیع کر دی گئی ہے۔ چین میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد میں 30 فی صد اضافہ ہو چکا ہے اور مجموعی تعداد 2744 تک پہنچ چکی ہے۔ متاثرہ افراد کی نصف تعداد صوبہ ہوبئی میں ہے۔ اس صوبے کا مرکزی شہر ووہان ہے۔ دنیا کے 10 ممالک میں اب تک کرونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے تاہم ان کی تعداد بہت زیادہ نہیں ہے۔ دیگر ممالک میں جہاں بھی متاثرہ افراد سامنے آئے انہوں نے چین کے شہر ووہان کا سفر کیا تھا۔ آسٹریلیا، فرانس، اٹلی، جاپان اور امریکہ پہلے ہی کرونا وائرس سے متاثرہ چین کے شہر ووہان سے اپنی شہریوں کے انخلا کا اعلان کر چکے ہیں۔
کرونا وائرس کے تدارک کے لیے سخت اقدامات
5
ووہان میں کرونا وائرس کے مریضوں کے اسپتال میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ عملے پر بھی حفاظتی کپڑے پہننا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
6
دنیا کے بعض ممالک میں کرونا وائرس سے مدافعت کی ادویات پر تحقیق کی جا رہی ہے۔
7
چین میں کرونا وائرس سے متاثرہ افراد کے استعمال کی اشیا کو بھی محفوظ انداز سے تلف کیا جا رہا ہے۔
8
ووہان شہر میں کرونا وائرس کے مریضوں کے لیے نیا اسپتال بھی بنایا جا رہا ہے۔ جن اسپتالوں میں پہلے مریض موجود ہیں اس کے عملے کے لیے سخت حفاظتی اقدامات کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔