ایران مشرق وسطیٰ کا وہ ملک ہے جو کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے۔ ایران میں اس وبا سے لگ بھگ چار ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 64 ہزار سے زائد مصدقہ کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ ایسے میں جب ایران کو بین الاقوامی پابندیوں کا سامنا ہے۔ ملک میں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت اسپتالوں کے لیے سامان تیار کر رہے ہیں۔ دارالحکومت تہران کی ایک مسجد میں باقاعدہ ایک کارخانہ بنایا گیا ہے جہاں اسپتالوں کے لیے ماسک اور دیگر اشیا تیار کی جا رہی ہیں۔
ایران: مسجد ماسک بنانے کے کارخانے میں تبدیل
1
ایران میں ایک مسجد میں سلائی مشینیں لگا دی گئی ہیں جس پر خواتین رضا کار اسپتالوں کے لیے ماسک اور دیگر اشیا تیار کر رہی ہیں۔
2
ایران کو عالمی پابندیوں کا سامنا ہے اور محدود وسائل کے باعث رضاکاروں کے ذریعے حفاظتی سامان کی تیاری جاری ہے۔ مسجد میں قائم کیے گئے کارخانے میں ماسک کے ساتھ ساتھ حفاظتی چادریں، بیڈ شیٹس اور دیگر اشیا بھی بنائی جا رہی ہیں۔
3
اس کارخانے میں کام کرنے والی رضا کار خواتین نے خود بھی کرونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں۔
4
مسجد کے ایک حصے میں 15 سلائی مشینیں نصب کی گئی ہیں جس پر رضا کار سلائی کا کام کر رہی ہیں۔