رسائی کے لنکس

مدر ٹریسا کی جانشین نرملا جوشی انتقال کر گئیں


فائل فوٹو
فائل فوٹو

وہ 1997ء میں مدر ٹریسا کے انتقال کے بعد ان کے مشن کو آگے لے کر چلیں اور اس کا دائرہ کار 134 ملکوں تک بڑھا دیا جن میں افغانستان، اسرائیل اور تھائی لینڈ بھی شامل ہیں۔

امن کی نوبیل انعام یافتہ مدر ٹریسا کے بعد ان کی جگہ خیراتی اداروں کی باگ ڈور سنبھالنے والی سسٹر نرملا جوشی منگل کو بھارت میں انتقال کر گئیں۔ ان کی عمر 80 برس تھی۔

وہ 1997ء میں مدر ٹریسا کے انتقال کے بعد ان کے مشن کو آگے لے کر چلیں اور اس کا دائرہ کار 134 ملکوں تک بڑھا دیا جن میں افغانستان، اسرائیل اور تھائی لینڈ بھی شامل ہیں۔

وہ خرابی صحت کے باعث 2009ء میں اس منصب سے علیحدہ ہو گئی تھیں۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھیں اور ان کی صحت دن بدن خراب ہوتی جا رہی تھی۔

کولکتہ میں اس تنظیم کے ترجمان سنیل لوکس کا کہنا ہے کہ مدر ٹریسا کے بعد ان کی جگہ پر کرنا آسان نہیں تھا لیکن سسٹر نرملا نے اپنے بے لوث جذبہ خدمت، سادگی، اور عزم سے اپنا آپ منوایا۔

تنظیم کے ایک عہدیدار تھامس ڈی سوزا کے مطابق "ان کا انتقال پرسکون حالت میں ہوا اور ان کے گرد سسٹرز موجود تھیں جو ان کے لیے دعا کر رہی تھیں۔"

ان کی میت سینٹ جانز چرچ میں رکھی گئی ہے۔

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں سسٹر نرملا جوشی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ٹوئٹر پر انھیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ "انھوں نے اپنی زندگی خدمت کے لیے صَرف کر دی۔ غریبوں کی اور غیر مراعت یافتہ لوگوں کی دیکھ بھال کرتے ہوئے۔"

XS
SM
MD
LG