رسائی کے لنکس

ممبئی: عمارت گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 24 ہو گئی


امدادی کارکنوں کارروائیوں میں مصروف ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اب بھی درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہو سکتے ہیں۔

بھارت کے اقتصادی مرکز ممبئی میں منہدم ہونے والی عمارت میں ہلاکتوں کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔

امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ اب بھی درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہوسکتے ہیں۔

جمعہ کو گرنے والی یہ عمارت مقامی حکومت کی ملکیت تھی اور یہاں مقیم لوگوں کی اکثریت سرکاری ملازم تھی۔

ابھی تک عمارت کے انہدام کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

بھارت میں اس طرح عمارتیں گرنے کے واقعات غیر معمولی نہیں اور اس کی وجوہات میں ناقص تعمیراتی سامان کا استعمال بھی ایک ہے۔

رواں سال جون میں ممبئی ہی میں ایک رہائشی عمارت گرنے سے دس افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ اپریل میں اس نوعیت کا بھارت میں سب سے ہلاکت خیز واقعہ پیش آیا تھا۔

اس واقعے میں شہر کے نواح میں غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی عمارت گرنے سے 74 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
XS
SM
MD
LG