بھارت کا معاشی مرکز سمجھے جانے والے ممبئی شہر میں گزشتہ چند روز سے جاری بارشوں کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ یکم اگست سے لے کر اب تک ممبئی میں 2319 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے جس کے بعد ہر طرف پانی ہی پانی ہے اور کئی علاقوں میں بارش کا پانی لوگوں کے گھروں میں بھی داخل ہو گیا ہے۔
ممبئی میں بارشوں نے تباہی مچا دی

1
بھارت میں مون سون کی بارشوں کا آغاز یکم جولائی کو ہوا تھا جب کہ ممبئی میں یکم اگست سے بارشوں نے شدت اختیار کی۔

2
موسلادھار بارشوں سے سڑکیں دریا کا منظر پیش کرنے لگیں، تریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا جب کہ لوگوں کو محفوظ مقامات کی طرف بھی منتقل ہونا پڑا۔

3
بارشوں کی وجہ سے کئی سڑکوں میں گڑھے بھی پڑ گئے جس کی وجہ سے کئی گاڑیاں پھنس گئیں۔

4
بارشوں کی وجہ سے ممبئی شہر کے نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے جب کہ پانی کئی گھروں میں بھی داخل ہو گیا۔