عید کے دن کے حوالے سے مشہور ہے کہ عید بچوں کی ہوتی ہے۔ اس کی خوشیاں صحیح طور پر بچے ہی انجوائے کرتے ہیں۔ بچوں کا تعلق کسی بھی ملک، کسی بھی شہر سے ہو اس دن کے حوالے سے سب کی پسند تقریباً یکساں ہوتی ہیں۔ مثلاً غبارے خریدنا، چشمے پہننا، جھولے جھولنا اور کھلونے خریدنا۔ لیکن اس بار یہ خوشیاں کرونا وائرس کی پابندیوں کی نذر ہو گئی ہیں۔
بچوں کی عید کی خوشیاں کرونا کی نذر
9
یمن کے دارالحکومت صنعا میں بیشتر والدین بچوں کو سیر سپاٹے کے لیے گھروں سے باہر لے آئے، اُنہیں غبارے اور کھانے پینے کی مختلف چیزیں خرید کر دیں۔
10
شام کے شہر ادلیب میں بین الاقوامی ایسوسی ایشن برائے ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ کے رضاکاروں نے ناصرف بے گھر ہوجانے والے بچوں کے ساتھ وقت گزارا بلکہ مختلف سرگرمیوں میں بھی حصہ لیا۔