دنیا کے مختلف ممالک میں مسلمانوں نے رمضان کے آخری جمعے پر خصوصی عبادات کا اہتمام کیا۔ کچھ ممالک میں ماہِ رمضان کے آخری جمعے کو فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے یومِ القدس منایا گیا اور ریلیاں نکالی گئیں۔ مختلف ممالک سے جمعۃ الوداع اور یومِ القدس کی تصاویر دیکھیے اس پکچر گیلری میں۔
مختلف ممالک میں رمضان کا آخری جمعہ اور یوم القدس

1
مسجدِ اقصیٰ میں مسلمانوں کی بڑی تعداد نے نمازِ جمعہ ادا کی۔

2
انڈونیشیا میں لوگ فلسطینی پرچم تھامے امریکی سفارت خانے کے باہر جمع ہوئے۔

3
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں رمضان کے آخری جمعے پر خصوصی عبادات کی گئیں۔

4
ملائیشیا میں یوم القدس کی ریلی میں بچے بھی شریک ہوئے۔