تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک نجی کمپنی 'اسپیس ایکس' کے فالکن نائن راکٹ کے ذریعے دو امریکی خلاباز ڈگلس ہرلی اور روبرٹس باب بینکن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانہ ہوئے۔ اسپیس ایکس کی روانگی کے ساتھ ہی پرائیویٹ اداروں کے لیے بھی خلا میں جانے کے دروازے کھل گئے ہیں۔
نئی تاریخ رقم، نجی کمپنی کا خلا کا سفر شروع
![دس سال بعد یہ پہلا موقع ہے کہ امریکی خلا باز امریکی سر زمین سے خلا کے لیے روانہ ہوئے۔ یہ وہی لانچنگ پیڈ ہے جہاں سے نیل آرم اسٹرانگ اپالو گیارہ کے ذریعے پہلی مرتبہ چاند پر پہنچے تھے۔](https://gdb.voanews.com/18292834-1e15-4231-b163-0066fdb3902c_w1024_q10_s.jpg)
1
دس سال بعد یہ پہلا موقع ہے کہ امریکی خلا باز امریکی سر زمین سے خلا کے لیے روانہ ہوئے۔ یہ وہی لانچنگ پیڈ ہے جہاں سے نیل آرم اسٹرانگ اپالو گیارہ کے ذریعے پہلی مرتبہ چاند پر پہنچے تھے۔
![امریکی خلائی ادارے ناسا نے 2011 میں اپنا خلائی شٹل پروگرام بند کر دیا تھا جس کے بعد امریکی خلاباز روسی راکٹس کے ذریعے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانہ ہوتے اور واپس آتے تھے۔](https://gdb.voanews.com/395b7b9f-e108-4b55-a1a0-de99b846228e_w1024_q10_s.jpg)
2
امریکی خلائی ادارے ناسا نے 2011 میں اپنا خلائی شٹل پروگرام بند کر دیا تھا جس کے بعد امریکی خلاباز روسی راکٹس کے ذریعے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانہ ہوتے اور واپس آتے تھے۔
![خلابازوں کی روانگی کے موقع پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس موقع پر پریفنگ بھی دی گئی۔](https://gdb.voanews.com/1ac65599-570f-482a-bb01-30398c0df637_cx0_cy10_cw0_w1024_q10_r1_s.jpg)
3
خلابازوں کی روانگی کے موقع پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس موقع پر پریفنگ بھی دی گئی۔
![صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بریفنگ کے دوران خلابازوں کی راونگی کا خیر مقدم اور خوشی کا اظہار کیا۔ خلائی جہاز پہلے بدھ کو روانہ ہونا تھا مگرموسم کی خرابی کے باعث عین موقع پر ناسا نے اس کی روانگی موخر کر دی تھی۔](https://gdb.voanews.com/47243627-5ffd-4c64-bcb1-94d52906e2fa_w1024_q10_s.jpg)
4
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بریفنگ کے دوران خلابازوں کی راونگی کا خیر مقدم اور خوشی کا اظہار کیا۔ خلائی جہاز پہلے بدھ کو روانہ ہونا تھا مگرموسم کی خرابی کے باعث عین موقع پر ناسا نے اس کی روانگی موخر کر دی تھی۔