تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک نجی کمپنی 'اسپیس ایکس' کے فالکن نائن راکٹ کے ذریعے دو امریکی خلاباز ڈگلس ہرلی اور روبرٹس باب بینکن بین الاقوامی خلائی اسٹیشن روانہ ہوئے۔ اسپیس ایکس کی روانگی کے ساتھ ہی پرائیویٹ اداروں کے لیے بھی خلا میں جانے کے دروازے کھل گئے ہیں۔
نئی تاریخ رقم، نجی کمپنی کا خلا کا سفر شروع
9
خلا باز بین الاقوامی خلائی اسٹیشن میں منتقل ہونے سے قبل 19 گھنٹے خصوصی کیپسول میں گزاریں گے جس کے بعد وہ خلائی اسٹیشن سے جڑ جائے گا اور خلا باز اس سے منتقل ہو جائیں گے۔
10
فالکن نائن کے ذریعے روانہ ہونے والے خلاباز ہرلی اور باب بینکن سابق فوجی پائلٹ ہیں۔
11
ناسا نے 2013 میں خلائی اسٹیشن تک انسانوں کو لے جانے کی اجازت دی۔ اس مقصد کے تحت تین ارب ڈالرز کی فنڈنگ کی گئی جس میں اسپیس ایکس کی ڈیزائنگ، تعمیر، آزمائش اور دوبارہ قابل استعمال کیپسول کی تیاری شامل تھی۔