پاکستان کے صوبے بلوچستان میں 17 برس بعد ہاکی کے نیشنل ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ کوئٹہ میں 'آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ' کے مقابلوں میں صوبوں کے علاوہ ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ بلوچستان میں گزشتہ دو ہائیوں سے امن وامان کی خراب صورتِ حال کے باعث دیگر شعبوں کی طرح کھیلوں کی سرگرمیاں بھی ماند پڑ چکی تھیں۔ لیکن صوبے میں ایک مرتبہ پھر کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
بلوچستان میں 17 برس بعد نیشنل ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد
5
دیگر صوبوں سے بلوچستان آنے والے ہاکی کے کھلاڑی اور دیگر حکام نے ٹورنامنٹ کے دوران سیکیورٹی کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
6
میچز کو دیکھنے کے لیے تماشائیوں کی کثیر تعداد گراؤنڈ میں موجود ہے۔
7
کوئٹہ میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے میچ میں پنجاب نے بلوچستان وائٹس کو دو صفر سے شکست دی ہے۔