پاکستان کے صوبے بلوچستان میں 17 برس بعد ہاکی کے نیشنل ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ کوئٹہ میں 'آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ' کے مقابلوں میں صوبوں کے علاوہ ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ بلوچستان میں گزشتہ دو ہائیوں سے امن وامان کی خراب صورتِ حال کے باعث دیگر شعبوں کی طرح کھیلوں کی سرگرمیاں بھی ماند پڑ چکی تھیں۔ لیکن صوبے میں ایک مرتبہ پھر کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔
بلوچستان میں 17 برس بعد نیشنل ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقاد

1
کھلاڑیوں اور شائقین کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں 17 برس بعد ہاکی کا میدان سجنا ان کے لیے عید کی خوشی سے کم نہیں۔

2
ہاکی گولڈ کپ میں شامل 13 صوبائی اور ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کے درمیان مقابلے ہوں گے۔

3
ایونٹ میں پنجاب، سندھ اور بلوچستان کی دو دو جب کہ خیبر پختونخوا کی ایک ٹیم حصہ لے رہی ہے۔

4
آل پاکستان چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے ایک میچ کے دوران کھلاڑی گراؤنڈ میں موجود ہیں۔