فرانس میں ایک کلاس میں مبینہ طور پر پیغمبرِ اسلام کے خاکے دکھانے پر اُستاد کے قتل کے پر غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ سمیوئیل پیٹی نامی تاریخ کے اُستاد نے مبینہ طور پر رواں ماہ کے آغاز میں یہ خاکے دکھائے تھے جس کے بعد اُنہیں جمعے کو پیرس میں اسکول کے باہر ایک نوجوان نے قتل کر دیا تھا۔ پولیس کی فائرنگ سے مذکورہ نوجوان بھی ہلاک ہو گیا تھا۔
فرانس میں اُستاد کے قتل پر شہری سوگوار
5
واقعے کے بعد یہ اطلاعات بھی آ رہی ہیں کہ فرانس نے واچ لسٹ میں شامل درجنوں شدت پسندوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
6
قتل ہونے والے اُستاد کو بدھ کو قومی سطح پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ پیرس کے مختلف علاقوں میں لوگوں نے جمع ہو کر واقعے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
7
مقتول استاد کو خراج عقیدت پیش کرنے اور اظہار ہمدردی کی غرض سے بدھ کو پیرس میں واقع ایفل ٹاور کی بتیاں بجھادی گئیں۔
8
ابتدائی خبروں میں چاقو بردار نوجوان کی شناخت ظاہر نہیں کی تاہم اس کا تعلق چیچنیا سے بتایا جاتا ہے جب کہ اس کی عمر 18 سال تھی۔