رسائی کے لنکس

افغانستان میں نیٹو افواج کا ہیلی کاپٹر تباہ


افغانستان میں نیٹو افواج کا ہیلی کاپٹر تباہ
افغانستان میں نیٹو افواج کا ہیلی کاپٹر تباہ

افغانستان میں تعینات نیٹو افوا ج کا ہیلی کاپٹرملک کے جنوبی صوبے زابل میں گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ نیٹو کے مطابق اس حادثے میں تین فوجی اور ایک کنٹریکٹر ہلاک ہوگئے ہیں۔

طالبان جنگجوؤں نے دعویٰ کیا ہے کہ اُنھوں نے ہیلی کاپٹر کو مارگرایا تاہم افغان حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر یہ لگتا ہے کہ ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوا ۔

نیٹو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر گذشتہ رات دیر گئے گرکرتباہ ہوا تاہم اس حادثے کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں اور ترجمان کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

XS
SM
MD
LG