رسائی کے لنکس

logo-print

افغانستان میں نیٹو فوجی ہلاک


افغانستان میں نیٹو فوجی ہلاک

نیٹو کے مطابق اسکا ایک فوجی مشرقی افغانستان میں سڑک کے کنارے نصب بم سے پیر کے روز ہلاک ہوگیا۔

جلال آباد میں نیٹونے ایک طالبان لیڈر کو گرفتار کرلیا ہے۔ غیر شنخت شدہ طالبان لیڈرمبینہ طور پر اتحادی افواج کے خلاف خودکش حملوں کی منصوبہ بندی کرتا تھا۔

اسکے علاوہ، صوبے بغلان میں نامعلوم افراد نے ایک ریڈیو اسٹیشن پر حملہ کردیا۔ پیام ریڈیو کے ڈائرکٹر کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے تیس ہزار ڈالر مالیت کے آلات چرالیے۔ وائس آف امریکہ کی پشتو سروس کے مطابق طالبان نے اس حملے کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ انکا اس حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

XS
SM
MD
LG