رسائی کے لنکس

logo-print

امریکی جاسوس ہونے کے الزام میں دو افراد ہلاک


امریکی جاسوس ہونے کے الزام میں دو افراد ہلاک

رہائشی علاقے پر دستی بم،دو بچیاں ہلاک، یٹو آئل ٹینکر پر حملہ، ایک ہلاک

پاکستانی طالبان نے دو قبائیلیوں کو امریکی جاسوس ہونے کے الزام میں ہلاک کر دیا ہے۔

انہوں نے بدھ کے روز ان دونوں کی نعشیں میراں شاہ میں لا پھینکیں۔ ان کے ساتھ جو نوٹ ملے ہیں ان پر لکھا ہوا ہے کہ دوسروں کو ان جاسوسوں کے انجام سے عبرت حاصل کرنی چاہئیے۔

پاکستانی حکام نے کہا ہے کہ افغانستان میں نیٹو افواج کے لئے مال لے جانے والے ایک ٹینکر پر حملہ کیا گیا جس سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔
یہ حملہ بدھ کے روز سرحدی شہر چمن میں ایک پولیس چوکی پر ہوا۔ کسی نے حملے کی ذمہ داری کا دعویٰ نہیں کیا اگرچہ اکثر یہ کام عسکریت پسند ہی کرتے ہیں۔
بدھ کے روز الگ واقعات میں پشاور میں ایک رہائشی علاقے پر دستی بم پھینکا گیا جس سے دو بچیاں ہلاک ہو گئیں۔
درایں اثنا پاکستانی حکام نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے شمال میں ایک جھیل جلد ہی کناروں سے چھلک جانے والی ہے ۔ جس کے باعث ممکن ہے کہ ہزاروں افراد بے گھر ہوجائیں۔

XS
SM
MD
LG