رسائی کے لنکس

افغانستان: باغیوں کے حملے میں نیٹو کے 3 فوجی ہلاک


ان تین فوجیوں کی ہلاکت کے بعد افغانستان میں ہلاک ہونے والے غیر ملکی فوجیوں کی تعداد 103 ہو گئی ہے جن میں سے 78 امریکی فوجی ہیں۔

نیٹو کے حکام کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق اس کے تین فوجی افغانستان کے مشرقی سرحدی علاقے میں ہلاک ہو گئے ہیں۔ رواں ماہ میں افغانستان میں یہ پہلا ایسا واقعہ ہے جس میں نیٹو افسران ہلاک ہوئے ہیں۔

دنیا بھر کے مختلف ممالک کے فوجی مشرقی افغانستان میں نیٹو کے تحت کام کر رہے ہیں۔ نیٹو کی جانب سے جاری کردہ بیان میں فوجیوں کی قومیت کے حوالے سے کوئی معلومات نہیں دی گئیں۔

خبر رساں ادارے رائیٹررز کے مطابق ایک امریکی عہدیدار کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے تینوں فوجی امریکی تھے جنہیں پکتیا کے صوبے میں باغیوں نے ایک حملے میں ہلاک کیا۔ یہ علاقہ افغانستان اور پاکستان کی سرحد کے قریب ہے اور افغانستان میں گذشتہ 12 برس سے جاری جنگ کے دوران یہاں شدید لڑائیاں ہوتی رہی ہیں۔

ان تین فوجیوں کی ہلاکت کے بعد افغانستان میں ہلاک ہونے والے غیر ملکی فوجیوں کی تعداد 103 ہو گئی ہے جن میں سے 78 امریکی فوجی ہیں۔
XS
SM
MD
LG