رسائی کے لنکس

امریکی بحریہ نے چینی جاسوس غبارے کی پہلی تصاویر جاری کردیں

امریکی بحریہ کی طرف سے فراہم کردہ اس تصویر میں ایکسپلوسیو آرڈیننس ڈسپوزل گروپ 2 کےملاحوں کو دکھایا گیا ہے جو مرٹل بیچ، پر ساحل سے ایک اونچائی پر نگرانی کرنے والے غبارے کو نکال رہے ہیں۔ (US Navy via AP)

زیر آب ڈرونز، جنگی بحری جہازوں اور ہوا بھری جانے والی کشتیوں کا استعمال کرتے ہوئے،امریکی بحریہ بڑے پیمانے پر چینی جاسوس غبارے کے تمام ٹکڑوں کو اکٹھا کرنے کے لیے ایک وسیع آپریشن کر رہی ہے۔

ایک امریکی لڑاکا طیارے نے ہفتے کے روز جنوبی کیرولینا کے ساحل پر یہ غبارہ مار گرایا تھا۔

امریکی بحریہ کی طرف سے فراہم کردہ اس تصویر میں ایکسپلوسیو آرڈیننس ڈسپوزل گروپ 2 کے ملاحوں کو دکھایا گیا ہے جو مرٹل بیچ پرفروری 2023 کو ساحل سے ایک اونچائی پر نگرانی کرنے والے غبارے کو برآمد کر رہے ہیں۔ (US Navy via AP)

بحریہ کی طرف سے منگل کو جاری کی گئی تازہ ترین تصاویر میں، دھماکہ خیز آرڈیننس ڈسپوزل گروپ۔ 2 کے ملاح، ایک انفلیٹیبل کشتی کپر سوار، جھکے ہوئے غبارے کے سفید بیرونی تانے بانے اور خول کے ڈھانچے کے چوڑے حصے کو کھینچتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

امریکی شمالی کمان کے سربراہ جنرل گلین وان ہرک نے پیر کو کہا کہ یہ ٹیمیں ااپنا کام انجام دیتے ہوئے اس خطرے کے تحت حفاظت کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کر رہی ہیں کہ غبارے کے کسی حصے میں دھماکہ خیز مواد موجود نہ ہو۔

چاڈ فش کی طرف سے فراہم کردہ اس تصویر میں، جنوبی کیرولینا کے ساحل سے بالکل دور بحر اوقیانوس کےاوپرایک بڑے غبارے کی باقیات، ایک لڑاکا طیارہ اوراس کا کنٹریل اس کے نیچے نظر آرہا ہے۔ اے پی فوٹو
چاڈ فش کی طرف سے فراہم کردہ اس تصویر میں، جنوبی کیرولینا کے ساحل سے بالکل دور بحر اوقیانوس کےاوپرایک بڑے غبارے کی باقیات، ایک لڑاکا طیارہ اوراس کا کنٹریل اس کے نیچے نظر آرہا ہے۔ اے پی فوٹو

بحریہ غبارے کے باقی تمام حصوں کے لیے سمندری تہہ کا نقشہ بنانے اور اسکین کرنے کے لیے بھی بحری جہازوں کا استعمال کر رہی ہے۔ اس طرح امریکی تجزیہ کار اس بات کی مکمل تصویر حاصل کر سکتے ہیں کہ چینی کس قسم کے سینسر استعمال کر رہے تھے۔

اس طرح وہ اس چیز کو بھی یہ بہتر طریقے سے سمجھ سکتے ہیں کہ غبارہ کس طرح نقل و حرکت کرتا تھا۔

امریکی بحریہ کی طرف سے فراہم کردہ اس تصویر میں ملاح مرٹل بیچ سے اونچائی پر نگرانی کرنے والے غبارے کو برآمد کر رہے ہیں۔ (US Navy via AP)
امریکی بحریہ کی طرف سے فراہم کردہ اس تصویر میں ملاح مرٹل بیچ سے اونچائی پر نگرانی کرنے والے غبارے کو برآمد کر رہے ہیں۔ (US Navy via AP)

امریکی شمالی کمان کے سربراہ جنرل گلین وان ہرک نے کہا کہ غبارے کا ملبہ تقریباً 50 فٹ (15 میٹر) گہرے پانیوں میں بکھرا ہوا ہے، جو فٹ بال کے 15 میدانوں جتنے لمبے اور اتنے ہی چوڑے علاقے تک پھیلا ہوا ہے۔

مرٹل بیچ نارتھ کیرولائنا۔ فائل فوٹو
مرٹل بیچ نارتھ کیرولائنا۔ فائل فوٹو

ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق چین نے منگل کوایک ایسے وقت میں جب دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید خراب ہو رہے ہیں، کہا ہے کہ وہ امریکہ کی طرف سے ایک مشتبہ چینی جاسوس غبارے کو مار گرانے پر ’’اپنے جائز حقوق اور مفادات کا مکمل تحفظ‘‘ کرے گا۔

اس رپورٹ کے لیے معلومات ایسو سی ایٹڈ پریس سے لی گئی ہیں۔

XS
SM
MD
LG