رسائی کے لنکس

نیپال میں ملک گیر مظاہرے، 60 افراد گرفتار


نیپال میں نئے آئین کا مسودہ تیار کرنے میں پارلیمنٹ کی ناکامی کے خلاف پورے ملک میں دن بھر مظاہرے جاری رہے اور اس موقع پرپولیس نے کارروائی کرتے ہوئے60 سے زیادہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

اتوار کے روز ہڑتال کی وجہ سے ملک بھر میں دفاتر اور کاروباری مراکز بند رہے، جب کہ سڑکوں پر بہت کم گاڑیاں دکھائی دیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زیادہ تر مظاہرے پرامن تھے ، لیکن دارالحکومت کھٹمنڈو میں اس وقت کئی ہڑتالیوں کو حراست میں لے لیا گیا جب انہوں نے ہڑتال کے سلسلے میں گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کی۔

ہڑتال کی اپیل نیپال کی نسلی اقلیتوں کی وفاقی فیڈریشن نے کی تھی۔ فیڈریشن حکومت پر آئین کی جلد تیاری کے لیے زور دے رہی ہے ۔ اس عمل میں تاخیر کی وجہ نئے وزیر اعظم کے چناؤ پر جاری تعطل ہے۔

نیپال میں ، گذشتہ جون میں ماؤنوازوں کے جانب سے شدید دباؤ کے بعدوزیر اعظم مادھو کمار نیپال کے استعفی ٰ دینا پڑا تھا۔ جس کے بعد سے ملک میں سیاسی بحران جاری ہے۔اوراتحادی حکومت کی قیادت کے معاملے پر اہم سیاسی جماعتیں کوئی فیصلہ کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں۔

XS
SM
MD
LG