نیپال میں جمعے کو ججرکوٹ کے مغربی علاقے میں 6.4 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں کم از کم 128 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ ریسکیو عملے کی جانب سے ملبے تلے افراد کی تلاش جاری ہے جب کہ میڈیکل عملہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں کئی عمارتوں اور گھروں کو نقصان پہنچا ہے جب کہ مزید ہلاکتوں کا بھی اندیشہ ہے۔ نیپال میں آنے والا یہ زلزلہ 2015 میں آنے والے زلزلے کے بعد سے سب سے خطرناک سمجھا جا رہا ہے جس میں 9000 اموات ہوئیں تھیں۔