رسائی کے لنکس

کٹھمنڈو: نیپال میں انتخابات، اتوار کے روز پولنگ ہوگی


وزیر اعظم شیر بہادر ڈیوبا (فائل)
وزیر اعظم شیر بہادر ڈیوبا (فائل)

سنہ 2015 میں نئے دستور کی منظوری کے بعد، جس میں ملک کو ایک وفاقی جمہوریہ قرار دیا گیا، یہ دو مرحلوں میں مکمل کیا جانے والا پہلا انتخاب ہے

نیپال میں 10 برس قبل بادشاہت پر بندش لگائی گئی۔ اس ہمالیائی ملک کا جمہوریت کی جانب مشکل سفر مکمل کرنے کے لیے، اتوار کو تاریخ ساز انتخابات منعقد ہو رہے ہیں۔

سنہ 2015 میں نئے دستور کی منظوری کے بعد، جس میں ملک کو ایک وفاقی جمہوریہ قرار دیا گیا، یہ دو مرحلوں میں مکمل کیا جانے والا پہلا انتخاب ہے۔

نئی تشکیل دی گئی ریاستوں کے لیے نئے پارلیمان اور قانون ساز ادارے منتخب کرنے کے لیے پولنگ ہوگی۔

یہ ملک جہان حکومتوں کو دوام حاصل نہیں، اس وقت انتخاب ’امید اور تبدیلی‘ کے نعروں پر ہو رہا ہے، جب کہ زیر نظر گذشتہ ایک عشرے کے دوران جھگڑالو قسم کے سیاسی دھڑوں کے بارے میں مایوسی کا معاملہ بھی ہوگا۔

بادشاہت پر بندش کے بعد، آئین سازی کے کام نمٹانے پر رضامند ہونے میں آپس میں دست و گریباں سیاسی جماعتوں کو تقریباً آٹھ سال لگے تھے۔

XS
SM
MD
LG