رسائی کے لنکس

نیپال: مسافر طیارہ گر کر تباہ، 15 ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

نیپال کے شمالی پہاڑی علاقے میں پیر کو ایک مسافر جہاز گر کر تباہ ہونے سے اس میں سوار 21 افراد میں سے 15 ہلاک ہو گئے۔

زخمی ہونے والے چھ افراد کو طبی امداد کے لیے پوخارہ نامی قریبی شہر منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق جہاز جوم سوم کے ہوائی اڈے پر اترتے ہوئے تباہ ہوا۔ نیپال میں مشہور سیاحتی مقام کے لیے یہ ہوائی اڈہ ایک مرکزی راستہ ہے۔

تباہ ہونے والا جہاز ایک نجی فضائی کمپنی اگنی ایئر کا تھا۔

XS
SM
MD
LG