رسائی کے لنکس

نیپال: نائب صدر کی دوبارہ حلف برداری


نیپال: نائب صدر کی دوبارہ حلف برداری
نیپال: نائب صدر کی دوبارہ حلف برداری

نیپال کے نائب صدر پرامانند اجھا ، کو ملک کی سرکاری طور پر تسلیم شدہ زبانوں میں دوبارہ حلف اٹھانے کے بعد اپنے عہدے پر بحال کردیا گیا ہے۔


مسٹر پرامانندا جھا کوپچھلے سال سپریم کورٹ نے اس بنا پر اپنے عہدے سے ہٹا دیا تھا کیونکہ انہوں نے یہ حلف ہندی زبان میں اٹھایا تھا۔


اگرچہ بہت سے نیپالی، ہندی بولتے ہیں، جو پڑوسی ملک بھارت میں عام بولی جانے والی زبان ہے لیکن یہ نیپال کی سرکاری زبان نہیں ہے۔ نیپال کی حکومت نیپالی کو اپنی سرکاری زبان کے طور پراستعمال کرتی ہے ،لیکن دوسر ی زبانوں کو بھی تسلیم کیا جاتا ہے۔

مسٹر جھا نے اتوار کے روز نیپالی اور اپنی مادری زبان میتھالی ، دونوں زبانوں میں اپنے عہدے کا حلف دوبارہ اٹھایا۔


مسٹر جھا نے جب 2008ء میں پہلی بار اپنے عہدے کاحلف اٹھایاتھا ، تو ہندی زبان میں حلف اٹھانے کے خلاف سڑکوں پر مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا۔ اس وقت انہوں نے یہ کہا تھا کہ وہ بتاناچاہتے تھے کہ بہت سے نیپالی ہندی بولتے ہیں اور اسے تسلیم کیا جانا چاہیے۔


مظاہروں کے نتیجے میں نیپال کی سپریم کورٹ نے انہیں اپنے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔

XS
SM
MD
LG