رسائی کے لنکس

نریندر مودی کی نئی کابینہ


پینتالیس وزیروں پر مشتمل کابینہ میں 23 مکمل وزیر ہیں جب کہ 10 وزرائے مملکت کو بھی مختلف وزارتوں کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

بھارت کے نومنتخب وزیرِاعظم نریندر مودی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے ایک روز بعد منگل کو اپنی کابینہ اور وزرا کے قلمدانوں کا اعلان کردیا ہے۔

پینتالیس وزیروں پر مشتمل کابینہ میں 23 مکمل وزیر ہیں جب کہ 10 وزرائے مملکت کو بھی مختلف وزارتوں کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

وزیرِاعظم مودی نے اپنے پاس ایٹمی توانائی اور خلائی سائنس کے قلم دان اپنے پاس ہی رکھے ہیں۔راج ناتھ سنگھ کو وزیرِداخلہ جب کہ سشما سوراج کو وزیرِخارجہ مقرر کیا گیا ہے۔

سابق وزیرِقانون و تجارت ارون جیٹلے کو خزانہ، کارپوریٹ معاملات اور دفاع کی وزارتیں سونپی گئی ہیں۔ تاہم جناب جیٹلے نے کہا ہے کہ انہیں دفاع کا قلم دان عارضی طور پر سونپا گیا ہے۔

خیال رہے کہ مودی کی 'بھارتیہ جنتا پارٹی' اور اس کی اتحادی جماعتوں کو حالیہ انتخابات میں 'لوک سبھا' کی 543 میں 336 نشستیں ملی ہیں۔

وزرا کے ناموں اور ان کے قلم دانوں کی تفصیل ذیل میں درج ہے:
وزیرقلم دان
راج ناتھ سنگھداخلہ امور
سشما سوراجخارجہ امور
ارون جیٹلےخزانہ، کارپوریٹ افیئرز، دفاع
ونکایا نائیڈوشہری ترقی، پارلیمانی امور، ہاؤسنگ
نیتن جے رام گڈکریروڈ ٹرانسپورٹ، ہائی ویزے اور جہاز رانی
سدانندا گوڈاریلوے
اوما بھارتیآبی وسائل و نہریں
نجمہ اے ہیپت اللہاقلیتی امور
گوپی نتھراؤ منڈےدیہی ترقی
رام ولاس پاسونخوراک، امورِ صارفین
کلراج مشراچھوٹی اور درمیانی صنعتیں
مانیکا سنجے گاندھیامورِ خواتین
آننت کمارکیمیکلز اور فرٹیلائزر
روی شنکر پرسادٹیلی کام، آئی ٹی، قانون
اشوک گاجا پاتھیسول ایوی ایشن
اننت گیتیہیوی انڈسٹریز اور پبلک اینٹرپرائزز
ہرسیمرت کور بادلفوڈ پراسیسنگ
نریندرا سنگھ تومرکان کنی، اسٹیل، محنت، روزگار
جول اورمقبائلی امور
رادھا موہن سنگھزراعت
تھاور چاند گیہلتسماجی انصاف
سمریتی زوبن ایرانیانسانی ترقی
ہرش وردھنصحت

وزارتوں کے نگران وزرائے مملکت
وزیرِ مملکتقلم دان
جنرل وی کے سنگھامور شمال مشرقی علاقہ
اندرجیت سنگھ راؤمنصوبہ بندی، شماریات
سنتوش کمارٹیکسٹائل
شری پاد ییسو نائیکثقافت، سیاحت
دھرمیندرا پرادھانپیٹرولیم و قدرتی گیس
سربانندا سونوولامورِ نواجوانان، کھیل
پراکاش جوادیکرماحولیات، جنگل و ماحولیاتی تبدیلی
پیوش گویلتوانائی، کوئلہ
جینتندرا سنگھسائنس و ٹیکنالوجی
نرملا سیتھا رامن صنعت و تجارت
XS
SM
MD
LG